بلوچستان حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے، آغا حسن بلوچ

1546

بی این پی مینگل کے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان حکومت غیر منتخب نمائندوں کی سہولت کاری  اور انتقامی سیاست کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغاحسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو بیماری کی حالت میں کراچی جانا پڑتا ہے کوئٹہ میں صحت کےحوالےسےسہولیات موجود نہیں، کورونا کیلئے بلوچستان کے پاس صرف 3 سو کٹس ہیں، بلوچستان حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے اور باہر سے آنیوالے انتظامی افسران کو بلوچستان کے عوام کے مسائل کا علم نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ  بلوچستان حکومت نے آج بھی کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے کوروناکےباعث اموات بڑھ رہی ہیں لیکن بلوچستان حکومت ٹس سےمس نہیں ہوئی جب کہ  ٹڈی دل سے بھی بلوچستان کے عوام مشکلات کا شکار ہیں،ٹڈیوں کےخاتمے کیلئےاسپرے تک نہیں کیا گیا،احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وزیر صحت بھی نہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے اہم عہدے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔