کھلاڑیوں نے پی سی بی کے ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے

438

کراچی (اسٹاف رپورٹر): کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایس اوپیز کو کھلاڑیوں نے ہوا میں اڑا دیا۔

پی سی بی نے کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کو گھروں تک پریکٹس محدود رکھنے کا پابند کیا تھا لیکن کپتان بابر اعظم سمیت متعدد کھلاڑیوں نے ایس او پیز کو نظر انداز کردیا۔

پی سی بی کے ایس او پیز نظر اندازکرنے والوں میں کپتان سمیت امام الحق اور نسیم شاہ شامل  ہیں  جو مقامی کلب میں ٹریننگ کرتے رہے۔

 یاد رہے کہ ترجمان پی سی بی  واضح کرچکے ہیں کہ کھلاڑی پبلک گراؤنڈز میں ٹریننگ نہ کریں، کھلاڑیوں کو مقامی کلب میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں، کھلاڑیوں کو گھروں میں ٹریننگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔