لیاری، رہائشی عمارت کے ملبےسے 22 افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں

701

کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، حادثے میں جاں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

لیاری کے علاقے نیا آباد میں گزشتہ روز گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا م مسلسل جاری  ہے ریسیکو عمل سست روی کا شکار ہے جبکہ عمارت کے ملبے  میں مزید افراد کی موجودگی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے رات سے اب تک مزید 4 افراد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اور اب تک مجموعی طور پر 22 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب حادثے کے بعد سے ہی  ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی، رینجرز  پولیس اور  مختلف امدادی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز حادثے میں جاں بحق تین بھائیوں اور ایک بچی سمیت 6 افراد کی نماز جنازہ لیاری کھڈہ مارکیٹ کی مسجد میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت میں 40 فلیٹ تھے جبکہ عمارت پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا۔