پلازمہ عطیہ کرنے کے حوالے سے عوامی مہم چلانی ہوگی، ماہر امراض خون

602

ماہر امراض خون ڈاکٹر عرشی ناز کا کہنا ہے کہ پلازمہ عطیہ کرنے کے حوالے سے عوامی مہم چلانی ہوگی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عرشی ناز نے کہا کہ پلازمہ کے بہت اچھے نتائج آرہےہیں، پلازمہ لگانے سے پہلے آکسیجن کی کمی دیکھی جاتی ہے، پلازمہ بہت سست رفتار سے لگایا جاتاہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پلازمہ لگانے کے 5روز بعدکورونا سے متاثرہ شخص کا ٹیسٹ کیا جاتاہے،ساتویں روز مریض صحت یاب ہوکر گھر چلا جاتاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعدادایک لاکھ 10ہزار آٹھ سو 29ہے ، جبکہ کورونا کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد دوہزار دوسو سولہ ہے۔