پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

467

پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین نے ملازمت سے نکالنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈشیک کے ذریعے ملازمت سے فارغ کرنے کے معاملے پر ملازمین نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملازمین کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی جب کہ ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2006 میں پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے لیے اصول وضع کیے تھے۔