سپریم کورٹ میں اسٹیل ملز کیس کی آج ہونے والی سماعت مؤخر

597

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز کیس کی آج ہونے والی سماعت مؤخر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی، اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق مقدمات کی سماعت آج 9 جون کو مقرر تھی جسے مؤخر کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بذریعہ نوٹس وکلاء اور فریقین کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ نوٹس میں سماعت مؤخر کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ 3 جون کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو ایک ماہ میں فارغ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے ایک ماہ کا عرصہ دیا گیا۔