شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے تمام مواصلاتی رابطے بند کرنے کا اعلان

611

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے اُس سے تمام مواصلاتی رابطوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا و جنوبی کوریا کے درمیان صبح 9 سے شام 5 بجے تک فون کالز کی جاتی تھیں تاہم کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے اُس سے تمام مواصلاتی رابطے بند کرنے کا اعلان کردیا یے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو صبح 9 بجے کالز کی گئیں جن کا جواب نہیں دیا گیا جس پر کم جونگ ان نے سرکاری بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے اب ہمارے تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔