سنتھیارچی کے خلاف مقدمہ درج کرنےسے انکار

566

اسلام آباد پولیس نے امریکی خاتون بلاگر سنتھیارچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد پولیس کے لیگل سیکشن کا کہنا ہےکہ سنتھیا رچی بظاہر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 500 کے تحت بے نظیر بھٹو کی توہین کی مرتکب ہوئی۔سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ نے امریکی خاتون سنتھیارچی کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بھی مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے لیکن عدالتی نوٹس کے باوجود پیشرفت نہ ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کیا۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی جانب سے خودکو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے اور رحمان ملک نے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا ہے۔

سنتھیارچی نے گزشتہ روز معروف ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے الزامات کو ثابت کرنے دعویٰ کرچکی ہیں ۔