لاک ڈاؤن ختم، نیوریاک شہر کو کھول دیا گیا

572

امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کو تین ماہ کے سخت ترین لاک ڈاؤن کے بعد آج کھول دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک شہر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کیے جانے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور 4 لاکھ افراد  ملازمتوں پر واپس آگئے ہیں۔

تعمیراتی شعبے اور پروڈکشن سے وابستہ سرگرمیاں بغیر روک ٹوک کے جاری ہیں اور شہر میں بندشیں نرم کیے جانے پر معمولات زندگی  بحال ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھی لاک ڈاؤن نرم ہونے کے بعد ری ٹیلراورریسٹورنٹس کھل گئے، ریاست میں کورونا کے مزید 38 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب  ایس اینڈپی500انڈیکس میں1.2فیصداضافہ ہوا  اور نیسڈیک بھی رکارڈبلندسطح پرپہنچ گیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کوروناکی وجہ سےابھرتی معیشتوں میں لاکھوں افرادانتہائی غربت کاشکارہوں گے۔