‘ٹنڈولکر کو سنچری سے قبل آؤٹ کرنے پر مجھے قتل کی دھمکیاں ملیں’ 

583

سابق برطانوی آل راؤنڈر ٹم برسنین نے انکشاف کیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کو 100 ویں سنچری سے قبل آؤٹ کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 2011 کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سچن ٹنڈولکر کو انہیں ایلبی ڈبلیو کیا اور وہ 100 انٹرنیشنل سنچری مکمل نہ کر سکے۔

برسنین کے بقول آسٹریلیا سے تعلق رکھنے امپائر روڈ ٹکر نے 91 رنز پر سچن ٹنڈولکر کو میری گیند پر آؤٹ قرار دیا، جس کے بعد بھارتی شائقین نے میرے خلاف ٹوئٹر پر محاذ کھول دیا اور دھمکیاں دینے لگے۔

آل راؤن کے مطابق کافی عرصے بعد جب ان کی امپائر ٹکر سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے بھی قتل کی دھمکیوں کا تذکرہ کیا، امپائر نے کہا کہ انہیں گھر پر دھمکی آمیز پیغامات ملے جس میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، ان دھمکیوں کے بعد انہوں نے پولیس سے اضافی سیکورٹی مانگی اور ذاتی سیکورٹی گارڈز بھی رکھے۔

واضح رہے کہ ٹنڈولکر نے 2011 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف گروپ میچ میں کیریئر کی 99 ویں سنچری اسکور کی لیکن 100 ویں سنچری کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے انہیں 34 اننگز کھیلنی پڑیں اور 2012 میں بنگلادیش کے خلاف وہ یہ کارنامہ سرانجام دے پائے۔