وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 12 بجے ہوگا

435

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت متعدد ملکی امور پر زیر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 12 بجے ہوگا جس میں وفاقی کابینہ کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں ،ابتدائی خدوخال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی، سلامتی اور کورونا کی وبائی صورتحال کے جائزے کے ساتھ ساتھ چینی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات کرے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے 9350 ملازمین کی برطرفی یا ملازمت برقراررکھنے کا بھی فیصلہ کرے گی جس کی ای سی سی نے 3 جون کو پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کی تھی۔