کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

726

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کا حال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم جزوی ابر آلود،گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جنوب مغرب کی سمت سے ہوا 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب  57 فیصد ہے۔