کورونا وائرس:نیپرا کا ہیڈ آفس بند

465

اسلام آباد:نیپرا کا ہیڈ آفس کورونا وائرس کے پیش نظر 10 جون سے 12 جون کیلئے بند کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا ہیڈ آفس بند کرنے کا فیصلہ افسران اور عملے کے 20 افراد کے کورونا پازیٹو ہونے کے باعث کیا گیا، نیپرا کا تمام عملہ آئندہ تین روز کیلئے اپنا تمام کام گھر سے سر انجام دے گا۔

نیپرا ترجمان  کاکہنا تھا کہ تمام اجلاس اور سماعت طےشدہ وقت پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے ،نیپرا بلڈنگ کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا ،حکومت کی ہدایات کے مطابق نیپرا کے 50 سال اور زائد عمر والا عملہ 26 جون تک گھر سے کام کرے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر عملے کیلئے پندرہ روزہ روٹیشن کی بنیاد پر کام کا شیڈول بنایا جا رہا ہے ،عید الفطر کی چھٹیوں کے فوراً بعد نیپرا کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ،ٹیسٹ کے باعث 16 افراد کی رپورٹ کورونا پازیٹو آئی ہے ، سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود عملے کے چار مزید افراد کوروناسے متاثر ہوگئے ہیں۔