ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز،اموات 2,172 ہوگئیں

309

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار317 جبکہ 2،172 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 39,555 پنجاب میں 40,819 ،بلوچستان میں  6,788 خیبر پختونخواہ 14,006، گلگت بلتستان میں 952 ، اسلام آباد میں  5,785  اور آزاد کشمیر میں 412 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 679، پنجاب میں 773 ، خیبرپختونخوا میں 587، بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان 14 اور آزاد کشمیر 09 اموات ہوئیں جبکہ 35 ہزار 18 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 7 لاکھ  30 ہزار 353  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار 620  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 4,646 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 105 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 71 لاکھ  99  ہزار 306 افراد متاثر، 4 لاکھ 8  ہزار 734 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 35 لاکھ 36  ہزار 274 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔