نیوزی لینڈ میں کورونا ختم: معمولات زندگی بحال

442

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے خاتمے کے اعلان کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور ولنگٹن میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے ختم کیے جانے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے۔

 پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلنے لگی اور لوگوں نے جم میں جا کر ورزش بھی کی جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بغیر کسی پابندی کے دوسروں سے بات کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرٹن نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔