امریکی نیوز ایجنسی نے مودی کو ہٹلر قرار د ے دیا

479

نیویارک: امریکی خبررساں ادارے یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں ہٹلر کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہٹلر کی سرکار سے تشبیہ دے دی ہے۔  یونائیٹڈ پریس میں مضمون نگار کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹن نے مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وہی سلوک کیا جو ہٹلر نے برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ کیا تھا۔

نریندرمودی نے عمران خان کی امن کی پیشکش کو رد کیا ہے جیسے ہٹلر نے اپس وقت کے برطانوی وزیراعظم کی امن کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا۔

کرنل نے مزید لکھا کہ چیکوسلواکیہ پر ہٹلر کی آمد  قبل جرمنوں نے وہاں مظالم ڈھائے تھے اور یہی کام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکار کررہے ہیں اور صرف کشمیر میں ہی نہیں بلکہ مودی سرکار خود اپنے ملک میں کوروناوائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو ظلم کو نشانہ بنا رہی ہے۔