برطانیہ، فائیو جی ٹاور کو آگ لگانے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا

380

مانچسٹر: برطانیہ میں کرونا وائرس کی افواہ پر فائیو جی ٹاور کو آگ لگانے والے شخص کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فائیو جی ٹاور کو کرونا وائرس پھیلاؤ کا سبب قرار دی جانے والی جھوٹی خبروں پر فائیو جی ٹاور کو آگ لگانے والے ملزم کو تین سال جیل کی سزا ہوگئی، 47 سالہ مائیکل ویٹی نے لیور پول میں ٹاور کو آگ لگادی تھی۔

یہ واقعہ لیور پول میں پیش آیا تھا ،جہاں مشتعل ہجوم نے فائیو جی ٹاورز کو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں 15 ہزار پاؤنڈز کا نقصان ہوا تھا۔

واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 47 سالہ شخص مائیکل ویٹی کو گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف لیور پول کراؤن کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی۔

جج تھامس ٹیگ کیوسی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں اعلیٰ درجے کی منصوبہ بندی کی گئی اس طرح کے جرائم اور حملے پریشان کن ہیں۔