مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

1126

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ  ہینڈ سینیٹائزر سمیت ذاتی تحفظ کا سامان کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ جوتوں کے کور اور گاگلز کی برآمد کی بھی اجازت ہوگی، حکومت نےبرآمدات کے معاملے پر اپنا کردار ادا  کیا ہے، برآمد کنندگان بھی  اس سلسلے میں آگے بڑھ کر اپنی جگہ بنائیں۔

https://twitter.com/razak_dawood/status/1270342677435953154?s=20

انہوں نے کہاکہ اس نوٹی فکیشن کااطلاق ٹائیوک سوٹ ، این 95 ماسک اور سرجیکل ماسک پر نہیں ہوگا۔