کورونا وائرس: سندھ میں 24 گھنٹوں میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے

596

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 750 کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت مریضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 750 افراد ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 800 ہوگئی۔

مریضیٰ وہاب نے کہا کہ خود کو آئسولیٹ اور آرام کرنے والے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، بچے اور بزرگ زیادہ احتیاط کریں۔