عظیم اقبال پیرانی کاتکافل پر آن لائن سیشن کا انعقاد

384

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل کے سی ای او عظیم اقبال پیرانی نے حال ہی میں تکافل پر ایک آن لائن سیشن کا انعقادکیا۔ اس سیشن کی میزبانی پاک قطر فیمل تکافل کے اسٹریٹیجک پارٹنرsmartchoice.pk نے کی۔براہِ راست سیشن میں عظیم اقبال پیرانی نے تکافل کے بارے میں عوام میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تکافل کی رسائی بہت کم ہے اور زیادہ تر لوگ انشورنس یا تکافل کی طرف مائل نہیں ہیں۔اسی وجہ سے ابتدائی مرحلے میں انشورنس کوتعلیمی نصاب کاحصہ ہونا چاہیئے۔دوسری طرف روایتی بینکاری یا انشورنس کے مقابلے میں عوام کا جھکاؤ اسلامی بینکاری یاتکافل کی طرف زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سوسائٹی کی حیثیت سے اہم منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے اور جب تکافل کی بات آئے تو ہمیں تحفظ کے تصور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل دور میں صارفین زیادہ کام کررہے ہیں کیونکہ معلومات اب ان کی ہاتھ کی ہتھیلی پر دستیاب ہے۔لہذا تکافل کمپنیوں کو صارفین کی ضروریات کی طرف زیادہ توجہ دینے چاہیئے اور ڈیجیٹل چینلز پر اپنی مصنوعات کو فروغ دینا چاہیئے۔