دانش کنیریا کرکٹ میں واپسی کیلیے گنگولی کی راہ تکنے لگے

412

اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر کے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی آئی سی سی کے صدر بنے تو وہ اپنی پابندی کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے کہا کہ انہیں پی سی بی سے کوئی امید نہیں، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی سے بہت پرامید ہیں، اگر وہ آئی سی سی کے صدر بنے تو اپنا معاملہ ان کے ساتھ پیش کروں گا۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ گنگولی میں بہترین قائد تھے انہوں نے ٹیم کی بہترین قیادت کی، امید ہے کہ وہ بی سی سی آئی سے آگے بڑھ کر آئی سی سی کے صدر بنیں گے اور کرکٹ کو بہت آگے لے جائیں گے۔

دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ اپنی تاحیات پابندی کے معاملے پر اس وقت اپیل کروں گا جب گنگولی آئی سی سی کے صدر ہوں گے کیونکہ مجھے ان سے بہت امیدیں ہیں اور میرا کیس ان کے سامنے بہت مضبوط ہوگا۔