بجٹ میں غذائی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

437

آئندہ بجٹ میں  چند شعبوں کو جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا عمل جاری ہے،نئے بجٹ میں چند شعبوں کو جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ میں غذائی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی جب کہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں موجود امتیازی فرق کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔

خام مال پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کو کم کرنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ  بجٹ میں مشینری کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔

آئندہ بجٹ کو کاروبار دوست بنانے کی سفارشات تیار کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کئی شعبوں کوحاصل ترجیحی ٹیکس مراعات بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔