ملک وبا کی لپیٹ میں ہے اور امیت شاہ کوسیاست سوجھ رہی ہے، راہول گاندھی

778

نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ کو شخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ امیت شاہ اس ملک میں کوروناوائرس وبا کے دوران اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راہول گاندھی نے امیت شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہے اور امیت شاہ کو اپنی سیاست چمکانے کی پڑی ہوئی ہے۔

بی جے پی ان سخت ترین حالات میں بھی  پیسوں کو اور سیاسی حربوں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کررہی ہے۔

امیت شاہ کی جانب سے بھارتی سرحدوں کو محفوظ ترین کہے جانے پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے صدر شہریوں کو خوش کرنے کیلئے جھوٹ نہ بولیں، ہر کوئی حقیقت سے آگاہ ہے۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی کی بی جے پی صدر پر یہ تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب امیت شاہ نے اسمبلی کے الیکشن سے پہلے ریلی آن لائن ریلی کی صدارت کی جس میں اُنہوں نے چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر ہوئی کشیدگی کے حوالے سے ملک کی سرحد کو امریکا اور اسرائیل کے بعد محفوظ ترین سرحد کہا۔