پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

1291

پاکستان نے بھارتے وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی وزارت خارجہ کا حقائق کےخلاف بیان جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا 5 جون کا بیان مقبوضہ کشمیرسے بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، پاکستان خود سرحد پار دہشتگردی کا شکار رہا ہے،دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی قربانیوں اور شراکت کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  سینیربھارتی عہدیداروں اور مبصرین نے

بھارتی ریاستی دہشتگردی کو فخریہ انداز میں پیش کیا ہے، پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا حقائق کےخلاف بیان جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔