نیوزی لینڈ کورونا سے پاک پہلا ملک بن گیا

599

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک سے کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی،ملک میں کورونا سے متاثرہ تمام مریض صحتیاب یا پھر انتقال کرگئے ہیں ، گزشتہ 17 روز سے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہ آنے اور اسپتال میں زیر علاج آخری مریض کے صحتیاب ہوجانے کے بعدنیوزی لینڈکورونا سے مکمل طور پر پاک دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کل 1ہزار 154 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 1 ہزار 132 صحتیاب جبکہ 22 مریض انتقال کرگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک سے کورونا کیسز ختم ہونے پر اس کی روک تھام کیلئے لگائی گئی تمام پابندیاں آج رات سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے تاہم دیگر ممالک میں کورونا کے پھیلاٶ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد ملک میں شاپس، ریسٹورنٹس اور دفاتر پر لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہے جبکہ عوام کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی نہیں ہوگی اور لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے کی بھی اجازت ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کا عزم کیا۔