سابق وزیر اعظم کورونا وائرس میں مبتلا

544

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنا وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز کووڈ 19 یعنی کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد شاہد خاقان عباسی  اپنی رہائش میں ہی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا بے قابو ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 4,728 مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور  65 اموات ریکارڈ ہوئیں۔