رحیم یار خان : کار میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق

658
File photo

رحیم یار خان میں موٹروے 5 پر افسوسناک واقع میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ملتان سکھر موٹر وے 5 ترتنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں بدنصیب خاندان بہاولپور سے رحیم یار خان جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے دوران کار بے قابو ہوکر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں آگ لگنے کے باعث دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 بچے سمیت دو خواتین کو شدید زخمی کی حالت میں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔