حکومت ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دے: شادی ہالز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

1006

کراچی: صدر میرج  ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس احمد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث شادی ہالز مالکان پریشان ہیں، شادی ہالز مالکان کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز بند ہونے سے 50 فیصد صنعتیں بھی متاثر ہورہی ہیں، شادی ہالز بند ہونے سےدیگر 150 شعبہ جات بھی بے روزگاری کا شکار ہیں۔

صدر میرج پال ایسوسی ایشن نے کہا کہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر بہتر طریقے سے عمل ہوسکتا ہے، شادی ہالز ایسوسی ایشن نے ایس او پیز کے تحت ماڈل بینکوئٹ  تیار کرلیا جب کہ ہالز کے مرکزی گیٹ پر ڈس انفیکشن گیٹ بھی نصب ہوگا۔

شادی ہالز ایسوسی ایشن نے حکومت  سےایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔