سرحدی تنازع: چین نے امریکی صدر کی پیشکش کو مسترد کردیا

633

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع  پر چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کو مستر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین بھارت سرحدی تنازع کو کم کرنے کے لیے امریکا نے کردارادا کرنے کی کوشش کا اظہار کیا جسے چین نے مسترد کردیا۔

چینی میڈیا کا کہنا  ہے کہ چین اوربھارت کے درمیان تنازع میں امریکا اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی پیشکش کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی تنازع کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔