کراچی، سولجر بازار تھانے کا پولیس اہلکار کورونا سے جاں بحق

175

کراچی (آن لائن) سولجر بازار تھانے میں تعینات پولیس اہلکار شکیل احمد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کل تعداد 9ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق شکیل احمد کو 4 جون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ کورونا کو شکست دینے میں ناکام ہوگئے اور انتقال کرگئے۔ 449 اہلکاروں میں کورنا کی تشخص ہوچکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں اب تک 449 افسران و اہلکارمیں کورونا وائرس کی تشیخص ہوئی ہے جن میں سے 9 شہید ہوچکے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کورونا سے متاثر 449 پولیس اہلکار میں سے129 پولیس اہلکار کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ311 قرنطینہ میں ہیں۔