ادارہ شماریات کا ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ

327

اسلام آبا (آن لائن) ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد کمی ہوئی ۔ 12 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر انڈے، گندم کا آٹا، چکن اور دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ باسمتی چاول، گڑ، دہی اور گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا گزشتہ ہفتے پیاز ، ٹماٹر ، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ دالیں اور چینی بھی سستی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق سبزیاں، گھی، چائےسمیت بعض اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈے 15 روپے فی درجن ، گندم کا آٹا 8 اور چکن کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔ پیاز 10 ، تماٹر 7 لہسن 3 ، آلو 2 جبکہ دال چنا ا یک روپے 8 پیسے ستی ہوئی ۔