حکومت ہر معاملہ سوچ سمجھ کر طے کررہی ہے، ہمایوں اختر

183

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر معاملہ سوچ سمجھ کر طے کررہی ہے، بعض پبلک سیکٹر انٹر پرائزز بلیک ہولز ہیں، نقصانات کو روکنا نا گزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے حوالے سے 45روز میں حتمی فیصلہ ہوناہے کہ اس کی مکمل نجکاری کی جائے، اس کی آنر شپ حکومت کے پاس رہے اور پروفیشنل مینجمنٹ لائی جائے۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے اس کی کوشش ہے کہ تمام پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی گورننس کو بہتر کیا جائے جس کے لیے ان کے بورڈ ز کوبہتر بنایا گیا ہے۔ عشرت حسین کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کام کیا ہے جس کے مطابق بعض ادارے ایسے ہیں جن کے بارے میںیہ رپورٹ ہے کہ ان میں اصلاح ہو سکتی ہے لیکن بعض ایسے ہیں جن میں کسی صورت منافع ممکن نہیں اور وہ بلیک ہولز ہیںاور وہ اربوں روپے کا خسارہ کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے باضابطہ قانون اور طریق موجود ہے، جہاں تک نجکاری کی بات ہے تو اس پر تقریباًتمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ کسی بھی ادارے کی نجکاری کے دوران گولڈن ہینڈ شیک کی شق موجود ہوتی ہے۔