بھارت ‘ ایک دن میں کورونا وائرس کے 10 ہزارکیسزریکارڈ

132

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک روز کے دوران10 ہزار کوروناکیسزسامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زایدہے اس طر ح یہ تعداد اٹلی میں مریضوں کی تعدادسے بھی تجاوز کر گئی جودنیا میںچھٹے نمبر پر سب سے متاثر ہ ملک ہے تاہم یہاں ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 650 ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے ۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 471 ہزار 728 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 98 ہزار 663 ہو گئیں۔53 ہزار 642 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 65 ہزار 923 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں 19 لاکھ 65 ہزار سے زاید افراد کورونا سے متاثرہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ برازیل میں مجموعی کیسوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 35 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔