سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی،عاصم سلیم باجوہ

219

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 7.20 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی۔ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کے لےے ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک)کو بھجوا دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی‘ پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے ۔ علاوہ ازیںڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے7.2 ارب ڈالر ایم ایل ون منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا‘ ان کی زیر صدارت ہفتے کو سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 36.18 ارب روپے لاگت کے 613 منصوبے منظورکیے گئے۔ اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاﺅسنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اورآبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ سی ڈی ڈبلو پی نے 4.2 ارب ڈالر کی لاگت کا ایم ایل این منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔