اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ 9 جون کو کرے گی

292

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل (پیر کو ) طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ مالی سال 2020-21ءکے لےے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اراکین کے علاوہ وزیراعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبائی وزرا اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور متعلقہ وزرا اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اجلاس میں سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے تجویز کےے گئے ترقیاتی فریم ورک اور میکرو اکنامک اعشاریوں کی منظوری دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبوں کے لےے ترقیاتی پروگرام کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 1500 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا جس میں 9 سو ارب سے زاید صوبوں کو ملیں گے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لےے 6 سو ارب روپے سے زاید مختص کےے جانے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کے لےے جی ڈی پی کا ہدف 2.3فیصد تجویز کیا گیا ہے اس حوالے سے بھی قومی اقتصادی کونسل سے منظوری لی جائے گی ‘جو مختلف اہداف حاصل نہیں ہوسکے اس حوالے سے بھی قومی اقتصادی کونسل کو آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی ہے۔