جماعت اسلامی خواتین آن لائن سرگرمیاں کرے گی، اسما سفیر

133

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کورونا کی صورتحال میں آن لائن کام کرے گی۔اپنے علاقے اور حلقوں میں خواتین کو منظم رکھنے کے لیے دروس،کلاسز اور لیکچرز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالی ہر شر سے خیر برآمد کرتا ہے۔خواتین گھروں سے نکلے بغیر مطالعہ قرآن پاک واحادیث سے جڑ کر اپنی اور اہل خانہ کی تربیت کا سامان کریں گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے ادارہ نور حق میں ناظمات اضلاع اور کراچی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعیت ہمارا اثاثہ ہے۔ہر حلقے میں آن لائن اجتماع کارکنان ہوںگے۔ کارکنان اور عمومی افراد کے علم و عمل میں اضافے کے لیے نائب قیمہ پاکستان آمنہ عثمان سیرت کورس اور ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار سورہ بقرہ کی تفسیر بیان کریں گی۔دریں اثنا ناظمہ کراچی نے جے آئی یوتھ، شعبہ اطفال اور الخدمت کے کاموں کو سراہا اور ذکر، نوافل، تسبیحات اور استغفار کے ذریعے اللہ تعالی کی رحمت طلب کرنے پر زور دیا۔