کورونا وائرس جنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کا ایک اور احسن اقدام

241

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس جنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کا ایک اور احسن اقدام۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر کورونا سے صحتیاب ہونے والے اہلکاروں نے پلازمہ عطیہ کیا۔کورنا وائر سے جہاں دیگر شعبوں میں کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں وہی فرنٹ لائن پولیس فورس بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوئی اب تک تقریبا 11 پولیس افسران و جوان وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں الحمدللہ 8 صحتیاب ہوچکے ہیں۔صحتیاب ہونے والوں میں اسٹیبلشمنٹ برانچ کے جونیئر کلرک رانا عبدالقدیر اور کانسٹیبل نیاز حسین چانڈیو اپنی صحتیابی کے 2 ہفتے مکمل کرچکے ہیں جنہوں نے آج سول اسپتال کی ریسرچ لیب میں ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایت پر اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ یہ ایک صدقہ جاریہ عمل ہے اور میں ان تمام خوش نصیب افراد سے اپیل کرتا ہوں جو اس وائرس کا شکار ہوکر اب صحتیاب ہیں کہ وہ اس کارے خیر میں حصہ لیں تاکہ مزید قیمتی جانیں بچائی جاسکیں عطیہ کردہ پلازمہ کرونا وائرس میں مبتلا 4 مریضوں کو عطیہ کیا جائے گا جس سے 4 مریضوں کی صحتیابی کی امید ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد نے یہ اقدام شروع کردیا ہے مزید صحتیاب ہونے والے بھی اپنی صحتیابی کے مقررہ 2 ہفتے مکمل کرکے اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔