میرپور خاص، ہفتہ کے روز مکمل لاک ڈاﺅن، تمام کاروبار بند

276

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو دن لاک ڈاﺅن کے فیصلے پر ہفتہ کے روز مکمل لاک ڈاﺅن رہا، پرچون، دودھ، مرغی کا گوشت کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور بیکریاں کھلی رہیں جبکہ دیگر تمام کاروبار بند رہا۔ وفاق حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لیے ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاﺅن کے فیصلے کے بعد ہفتہ کے روز مکمل لاک ڈاﺅن رہا، شہر میں پرچون، دودھ، مرغی کے گوشت کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور بیکریاں کھلی رہیں جبکہ دیگر تمام کاروبار بند رہا۔ لاک ڈاﺅن کے دوران پولیس کی نفری کا گشت بڑھا دیا گیا تھا، شہر کے مرکزی چوراہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔