بدین میں جواں سال لڑکے اور لڑکی کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد

174

بدین(نمائندہ جسارت)سندھ کے ضلع بدین میں 16 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق بدین کے گاو¿ں پیرو لاشاری میں نوجوان جوڑے کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں، دونوں لاشوں کو ایک ہی رسی سے پھندا لگا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی اور لڑکا پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے اور معاملہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں۔