رانا ثنا اللہ کی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست منظور

162

لاہور (آن لائن) انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات کی برآمد کیس میں ملوث ملزم رانا ثنا اللہ کی عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔