بچوں میں لڑائی،بڑوں میں تصادم،ایک لہولہان،شراب پینے سے نوجوان ہلاک

383

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سخی پیر تھانے کی حدود کچھی محلہ میں بچوں کی لڑائی شدت اختیار کرگئی جس کے بعد دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چاقو لگنے سے سلمان ولد بابو زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال حیدرآباد میں داخل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیںکچی شراب پینے سے ایک نوجوان ہلاک جس کی شناخت دانش مغل کے نام سے ہوئی ہے۔ نیاپل سبزی منڈی کے قریب رکشہ الٹنے سے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں پنیاری پولیس نے ایک شخص کو جوا کھیلنے کے الزام گرفتار کرلیا ۔پنیاری پولیس نے دوران گشت ایک شخص عبدالرحمان ولد محمد رمضان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق دوران گشت تین افراد کو مشکوک حرکات کرتے پایا گیا جس پر دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ جوا کھیل رہے تھے گرفتار ملزم کے خلاف جوا کا مقدمہ درج کرلیا۔