لمس اسپتل جامشورو کے 4 وارڈز کورونا کیلیے مخصوص کرنے کا فیصلہ

405

جامشورو(نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کا لمس اسپتال جامشورو کے 4وارڈز کورونا وائرس کے لیے مخصوص کرنے کافیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر لمس اسپتال جامشوروکے مزید 3وارڈز کو کورونا وارڈز میں تبدیل کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیںجبکہ اِس سے قبل صرف ایک وارڈ نمبر19کوایمرجنسی آئسولیشن وارڈ کے طور پر مخصوص کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈا¶ن میں مزیدنرمی سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں بڑھتی ہوئی وَبا کے مریضوں کی تعدادکے باعث وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی گرانٹ پر MSلمس اسپتال شاہدا ِسلا م راجپرکی خصوصی ہدایات پرلمس اسپتال جامشورو میں مزید 3کورونا وارڈز پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے لمس اسپتال جامشورو میںکورونا مریضوں کے بستروں کی تعداد تقریباً 120 ہوجائیگی۔اِس سلسلے میں لمس اسپتال جا مشو ر و کے AMSڈاکٹر نیاز احمد ببر نے بتایا کہ اس وبا کے پھیلنے سے پہلے صرف ایک وارڈ نمبر19کوایمرجنسی آئسولیشن وارڈ کے طور پر مخصوص کیاگیا تھالیکن کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی ممکنہ بہتات کے پیش ِ نظروزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی گرانٹ پر مزید 3وارڈزنمبر 1,4,17 کوبھی کورونا وارڈز میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے دن رات جاری ہے۔اس طرح جامشورومیں کورونا وارڈز کی تعداد4ہو جائیگی ۔اُنہوں نے کہا عوام اِس وَبا کومعمولی نہ سمجھیں اور حکومت کی جانب سے اِعلان کردہ تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔ اُنہو ں نے کہا عوام ماسک کا استعمال لازمی اِستعمال کریں۔بلاوجہ رش میں جانے اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریںجس سے وہ خود اور اُنکے اہلِ خانہ محفوظ رہ سکتے ہیں