کورونا: عمران کی الجھی پالیسیاں خوفناک حقائق کے مقابلے میں ناکام ہو رہی ہیں‘ شہباز شریف

106

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں‘ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس بلایا جائے‘ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوﺅں کو غلط ثابت کرچکی ہے‘ اصلاح احوال کے لےے نظر ثانی کی جائے‘ حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہےے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ250 ڈاکٹرز اور 98 نرسوں سمیت 553 ہیلتھ کیئر ورکرز سے یک جہتی کرتے ہیں‘ متاثرہ100خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں‘ اسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لےے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیا جائے‘ کورونا وبا میں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے‘ انہیں تیار کیا جائے‘ آگاہی دی جائے‘ کورونا وبا کے پھیلاﺅ اور لاک ڈاﺅن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔