عمران نیازی شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب دیں‘(ن) لیگ

128

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ٹارزن بننے والے دیکھتے رہے گئے جہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے۔ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کے لیے قانون اور شہبازشریف کے لیے اور ہے۔چینی چوری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بننے ہیں۔جمائما بی بی کا بے نامی کا لیٹر آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔گزشتہ روز ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا جہانگیرترین نے خود کہا کہ عمران خان نے چینی مافیا کو ایکسپوز کرنے کے لیے میری ڈیوٹی لگائی،پھر جہانگیرترین نے الزام لگایا کہ حکومت نے ٹیکسز میں اضافہ کیا تو چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ابھی بھی پاکستان میں چینی 85روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔عمران خان نے خود یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2ارب کی سبسڈی دی،عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کی سبسڈی چینی مافیا کو دی گئی ۔شہزاد اکبر کچھ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے چھپ گئے ہیں۔شریف فیملی نے نہ کوئی سبسڈی لی اور نہ چینی باہر بھیجی۔آٹے کا بحران چینی بحران سے بھی بڑا ہے ۔آٹے اسکینڈل میں بڑی کرپشن ہوئی ہے۔عمران خان کی صورت میں قوم پر عذاب مسلط ہو گیا ہے۔