حکمران صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے‘حافظ حسین

365

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے صحافیوں کے قتل اورہونے والی ذیادتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سچ لکھنے والے صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے اور جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سچ لکھنے پر جیکب آباد میں صحافی ذوالفقار مندرانی اور جوہدپور کبیر والا کے نوجوان صحافی مرتضیٰ پرویز کو گولیوں سے چھلنی کرکے شہید کردیا گیا، پولیس صحافیوں کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، صحافیوں کے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، صحافیوں پر درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔