سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن

191

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق روہڑی پولیس نے شہر کے علاقوں میں کارروائیوں میں جواریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، جوا کی مختلف اقسام کی گیمز برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ گرفتار ملزمان حمزہ اعوان اسلحہ سمیت جبکہ جواریوں میں شبیر مہدی و دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سی آئی اے کی خفیہ اطلاع پر جھانگڑو کے علاقے میں کارروائی میں دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نثار عرف کالو کو گرفتار کرلیا گیا جو قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔ پنو عاقل پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، منشیات فروش، اشتہاری، جواریوں سمیت 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں راشد شیخ کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، علی حسن کے قبضے سے 1700 گرام چرس، اشتہاریوں میں فیصل چنا، عمران بوزدار اور جواریوں میں اجمل، شفیع شامل ہیں۔ سی سیکشن پولیس نے دوران ناکہ بندی جیل موڑ کے قریب کارروائی کرکے تین اشتہاری ملزمان کریم چوہان، نظام الدین اور امیر بخش کو گرفتار کرلیا جو قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔