کھوسکی، آرمی فارم روڈ کا تین کلومیٹر کا ٹکڑا لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا

199

کھوسکی (نمائندہ جسارت) کھوسکی آرمی فارم روڈ کا تین کلومیٹر کا ٹکڑا لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا۔ کھوسکی آرمی فارم روڈ کا تین کلو میٹر روڈ کا ٹکڑا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے، کچھہ عرصہ قبل اس روڈ کی تعمیر ہوچکی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ تین کلو میٹر کا ٹکڑا اب تک پرانی حالت میں ہے، جسے اس وقت روڈ کی تعمیر کے ساتھ نہیں بنایا گیا تھا، یہ روڈ کھوسکی سے مٹھی تھری تک کے لوگوں کی ایک ہی گزر گاہ ہے، آئے دن یہاں حادثات ہوتے رہتے ہیں،، جس میں لوگ زخمی اور جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ یہاں بسنے والے زیادہ تر غریب لوگ ہیں، جن کا زیادہ تر سفر چنگ چی رکشوں پر ہی ہوتا ہے۔ عوام کی حکام بالا سے گزارش ہے کہ روڈ کی مرمت کا کام جلد از جلد کروا کر عوام کو اس پریشانی سے نجات حاصل ہوسکے۔ کھوسکی شہر میں موٹر سائیکلوں کے سلینسروں میں آواز تیز کرنے والوں نے شہر کا سکون برباد کردیا ہے۔ کھوسکی شہر اور گردونواح میں جہاں گرمی کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو کر رہ گیا ہے، وہیں ان موٹر سائیکلوں کے سلنسر نے بھی گھروں میں بیمار لوگوں کا آرام خراب کردیا ہے۔ دوسری جانب چھوٹی اور کم عمر کے بچے سرعام روڈوں پر موٹر سائیکلوں پر ایک دوسرے سے ریس لگاتے نظر آتے ہیں۔ کھوسکی پولیس کو لاک ڈاؤن کے علاوہ اور کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ کھوسکی کی امن کمیٹی کے رکن جمیل آرائیں، راؤ عابد کا کہنا ہے کہ شہر کا ماحول خراب ہونے سے قبل ان کیخلاف ایکشن لیا جائے، ایسا کرنے والے مستریوں اور موٹر سائیکل والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔