وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں ڈیڑھ ملین روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان

277

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ اپنے ذاتی اخراجات میں سے ڈیڑھ ملین روپے عطیہ کریں گے۔ جو مالی مسائل سے دوچار سابق کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈز مین کی امداد کے لیے خرچ ہوں گے۔وسیم خان نیررقم عطیہ کرنے کا یہ رضاکارانہ فیصلہ ان سخت حالات میں کھیل کے اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے ہوئے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مالی معاونت کرنے کافیصلہ میں نے ذاتی حیثیت میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میری طرف سے چیئرمین ویلفیئر فنڈ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو پہلے ہی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈاسٹاف کی مدد کرنے کے لیے قائم کیا جاچکا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ میرے خیال میں ایگزیکٹیو ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے مناسب تھاکہ میں ذاتی طور پر آگے بڑھتا اور اس ضمن میں یہ فیصلہ درست ہے۔چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے مگراس کے برعکس ہم نے آئندہ 12 ماہ کے لیے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف ایک لاکھ روپییا اس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہیجس پر عملدرآمد یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں کیا جائے گا۔