کورونا کے کیس چین سے زیادہ ہونا تشویشناک ہے، مرزا عالم بیگ

196

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر ) سماجی ر ہنما مرزا عالم بیگ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز چین سے زیادہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سنجید گی کا مظاہرہ کر نا ہو ،احتیاط نہ کی گئی صورت حال مزید خراب ہو سکتی، عوام حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کر یں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مرزا عالم بیگ نے مز ید کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 688 نئے کیس سامنے آئے اور گزشتہ ایک ہی روز میں 82 مریض انتقال کر گئے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔ انہوں نے شہر یوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ،حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآ مد کیا جائے تاکہ وائرس کو جلد قابو کیا جا سکے۔