عوام کی سہولت کے پیش نظر نادرا کے ساتھ معاہدہ کرلیا،روشن علی شیخ

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بلدیات سندھ نے نادرا کے ساتھ معاہدہ تشکیل دیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر سندھ کے چھ اضلاع کی 146یونین کونسلوں میں نادرا کے ڈیٹا بیس لنک کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں سے عوامی سہولت کے پیش نظر پیدائش، اموات اور نکاح وغیرہ کے سرٹیفیکٹ باآسانی مل جایا کریں گے اور لوگوں کو اپنی دستاویزات کے حصول کے لیے وقت اور توانائی صرف نہیں کرنی پڑے گی۔ اس مقصد کی تکمیل کی خاطر محکمہ بلدیات سندھ کے دفاتر میں نادرا کے عملے کی جانب سے بلدیاتی ملازمین کو باقاعدہ سافٹ ویئر استعمال کرنے کے لیے ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ روشن علی شیخ کے مطابق اس سہولت کی بدولت ایک طرف تو لوگوں کو سرٹیفیکٹ کے حصول میں آسانی ہوگی اور رئیل ٹائم ڈیٹا انٹری کے فلسفے کے تحت سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والے شخص کی معلومات سیکنڈوں کے اندر نادرا کے ڈیٹا بیس میں محفوظ جائے گی جس کی بدولت جعلسازی اور جھوٹے دستاویز بنانے کے رجحان کی بھی بیخ کنی کی جاسکے گی۔